Random Video

پہلگام حملے میں کشمیری ملوث نہیں تھے: عمر عبداللہ

2025-06-24 1 Dailymotion

گلمرگ: جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ پہلگام حملے میں 26 نہتے افراد کی جان لینے والے تمام دہشت گرد مقامی نہیں بلکہ غیر مقامی تھے۔ انہوں نے گلمرگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ بڑی بات ہے کہ اس حملے میں کشمیریوں کی کوئی مداخلت نہیں تھی۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابتدائی رپورٹس میں یہ بات واضح ہو گئی کہ اس حملے کشمیری براہ راست ملوث نہیں تھے، شاید کشمیری نوجوانوں کو مدد کرنے پر مجبور کیا گیا۔

عمر عبداللہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب این آئی اے نے دو مقامی افراد کو حملہ آوروں کو پناہ دینے کے الزام میں ریمانڈ پر لیا ہے۔ عمر عبداللہ نے عندیہ دیا کہ ’’ممکن ہے کہ ان مقامی افراد سے دھونس دباؤ کے تحت مدد لی گئی ہو۔‘‘ تاہم انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے این آئی اے کی مکمل رپورٹ کے بعد ہی اصل حقیقت سامنے آئے گی۔